پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کے گھروں سے اربوں روپے کرپشن کے برآمد ہو رہے ہیں، مہنگائی پر سابق حکمرانوں کے مگر مچھ کے آنسو سراسر دھوکہ ہے، عوام کو مہنگائی میں مبتلا کرکے خود لندن چلے گئے، آئی ایم ایف کے نام پر حکمرانوں نے قوم کو دھوکہ دیا ہے، کرپٹ نظام کو عوامی طاقت سے ختم کرکے آگے بڑھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے اینٹی مہنگائی مارچ کے شرکا سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مارچ کے ہزاروں شرکا نے مسلم لیگ ہاؤس نرسری شاہراہ فیصل سے کراچی پریس کلب تک پیدل مارچ کیا۔ مارچ کی قیادت فیصل ندیم اور کراچی کےصدر احمد ندیم اعوان نے کی۔ اس موقع پر شرکا نے ٹیکس اور مہنگائی میں مسلسل اضافے کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف جملے درج تھے۔ کراچی پریس کلب کے باہر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ندیم نے کہا کہپاکستان کو اللہ نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے،ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے حکمران ہمیں بدحال کرگئے،حکمرانوں کے مال و دولت میں روز اضافہ ہو رہا ہے،حکمرانوں کے لیے عوام کا مفاد عزیز نہیں،وہ اپنی سیاست کے لیے مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے گھروں سے کرپشن کے اربوں روپے برآمد ہو رہے ہیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ وڈیروں اور جاگیرداروں کی جماعت نہیں ہے،ہم نے ہر حال میں عوام کے مفاد کو عزیز رکھا ہے،ہم ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کے لیے کھڑے ہوتے ہیں،کرپٹ نظام کو عوامی طاقت سے ختم کرکے آگے بڑھیں گے،موجودہ سسٹم میں پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ فیصل ندیم نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا،اس شہر کو حق دینا پڑے گا،اگر نہیں دیں گے تو چھین کر لیں گے،سابق حکومت نے پورے صوبے کو کھنڈر بنا دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا،سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،پاکستان کو لوٹنے والوں پر زندگی تنگ کردیں گے،ہم صرف احتجاج نہیں کریں گے بلکہ عوام کو سہولت بھی دیں گے،عوامی سہولت بازار کا سلسلہ پورے سندھ میں شروع کیا جائے گا،کراچی میں 100 مقامات پر سستے سبزی اسٹال لگائے جائیں گے۔ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متوسط اور غریب طبقہ مشکل صورت حال سے دوچار ہے،حکمران مہنگائی پیدا کرکے لندن چلے گئے،آئی ایم ایف کے غلام بن کر ہم پر مہنگے ٹیکس لگا دیے گئے،نگران وزیر اعظم نے پورے پاکستان کو بلوچستان بنانے کا فیصلہ کیا ہے،حکمرانوں کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں ہے،حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ یہ ظلم بند کریں،اگر کچھ کر نہیں سکتے تو کرسی سے اتر کیوں نہیں جاتے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ احتجاج کا سلسلہ نچلی سطح تک وسیع کرے گی۔¬

Shares: