ورسٹائل اداکارہ مہوش حیات نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں گرمیوں کے موسم میں اب شوٹنگ نہیں کرو اسکتی کیونکہ اب مجھ میں گرمی میں شوٹنگ کروانے کی ہمت نہیں رہی. انہوں نے کہا ہے کہ سردیوں کے 4 مہینوں میں ، میں شوٹنگ باآسانی کروا سکتی ہوں. مہوش حیات نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں پانچ سال سے اچھے ڈرامے کے اچھے سکرپٹ کے انتظار میں ہوں. اسی لئے میں مداحوں کو چھوٹی سکرین پر نظر نہیں آرہی . انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر میں ، میں کسی نہ کسی ڈرامے کی شوٹنگ کروائوں گی.
مہوش حیات نے کہا کہ میں عجلت میں کوئی بھی سکرپٹ نہیں پکڑنا چاہتی.یوں نیگیٹیو اور پازیٹیو کرداروں میں نہیں پڑتی جن میں اداکاری کی گنجائش ہو ان کو میںہاتھ سے کبھی بھی نہیں جانے دیتی. مہوش حیات نے کہا کہ ”مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے مداحوں ہمیشہ مجھے ڈراموں اور فلموں میں بہت پسند کیا ہے”.یاد رہے کہ مہوش حیات کی حال ہی میں فلم تیری میری کہانیاں ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے وہاج علی کے ساتھ کام کیا ہے ، شائقین نے مہوش حیات اور وہاج علی کو ایک ساتھ بہت سراہا ہے.