مہوش حیات نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

مہوش حیات کو خواتین کے حقوق کے لئے وزارت انسانی حقوق نے خیر سگالی سفیر مقرر کر دیا ہے۔

مہوش حیات نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بہت اہم اعلان کرنے جا رہی ہوں اور یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہے کہ وزارت انسانی حقوق نے مجھے خواتین کے حقوق کی لیے خیر سگالی سفیر مقرر کر دیا ہے۔

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے بہت فخر کی بات ہے کہ میں پاکستان میں خواتین کو ان کے حقوق کے لیے ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہوں. میں ایک ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں خواتین کو تیلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں.

مہوش حیات نے مزید کہا کہ اس مقصد میں آپ سب بھی میرا ساتھ دیں کیونکہ میرے خیال سے اگر خواتین کو ان کے حقوق فراہم کیے جائیں تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں.

https://www.instagram.com/p/B3cGWKEhRXD/?igshid=13oxi51m7oq6v

Comments are closed.