پاکستانی تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے کورونا وائرس کا شکار پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہاں کسی کا بھی مدافعتی نظام اتنا مضبوط نہیں اور کورونا وبا کا ابھی خاتمہ نہیں ہوا۔


مہوش حیات نے مزید کہا ہم اپنے وزیراعظم کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں جب کہ ہمیں بھی چوکس رہنے اور احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔

فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اوّل بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے دی۔

نور بخاری کی عوام سے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے لئے دعاؤں کی اپیل

Shares: