قرنطینہ ہونے کے بعد وزیرا عظم امور مملکت کیسے چلا رہے

0
27

2:36 PM
قرنطینہ ہونے کے بعد وزیرا عظم امور مملکت کیسے چلا رہے

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد امور مملکت کیسے چلا رہے ہیں اس حوالے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان قرنطینہ کے دوران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دفتری امور انجام دیں گے۔

ان کی صحت کے بارے میں بتاتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم اور خاتون اول میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔ وزیراعظم اور خاتون اوّل سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات پر چاہنے والوں کے شکر گزار ہیں.

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا تھا ، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قرنطینہ کر لیا تھا . وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل کرونا ویکسین بھی لگوائی تھی، چین سے آنیوالی ویکیسن وزیراعظم عمران خان نے لگوائی تھی تا ہم ویکسین لگوانے کے دو روز بعد وزیراعظم عمران خان کرونا کا شکار ہو گئے ہیں

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے اسپتالوں پر دباوَ بڑھ گیا ہے، پنجاب میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہواہے،انتظامی کارروائیوں میں کمی دکھائی دے رہی ہے ،شہریوں نے ایس او پیز پر عمل کرناچھوڑ دیا ،کورونا کیسز کا دباؤ اسلام آباد، پنجاب اور پشاور میں دکھائی دے رہا ہے، کیسز بڑھنے سے ہیلتھ سسٹم پر دباؤ آجاتا ہے،کورونا کیسز کی شرح 4.5 سے بڑھ کر 9 فیصد پر آگئی ہے،

شہری احتیاط کریں ،ماسک کااستعمال کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں انتظامیہ سے اپیل ہے کوروناصورتحال کوسنجیدہ لیاجائے، کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی خطرناک ثابت ہو گی،70 سال کی عمر کے افراد قریبی سینٹر سے ویکسین لگواسکتے ہیں، کچھ ممالک پر سفری پابندیاں بھی ہونگیں،خریدی گئی ویکسین کی اضافی کھیپ اس ماہ کے آخر تک موصول ہوجائے گی،یہ وقت ہے کہ تقریبات کو سادہ رکھا جائے، کم سے کم افراد شریک ہوں

Leave a reply