نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ انسان کو ایک وقت میں دو لوگوں کے ساتھ محبت ہو سکتی ہے لیکن اگر شادی ہوجائے تو پھر وہی انسان آپ کا سب کچھ ہونا چاہیے جس کے ساتھ آپ کا بندھن بندھا ہے . انہوں نے کہا کہ شادی ایک خوبصورت بندھن ہے اسکو اچھے سے نبھایا جانا چاہیے. انہوں نے کہا کہ جب صحیح وقت آئیگا میں شادی کرلوں گی اور سب کو یقینا بتائوں گی لیکن ابھی مجھےکوئی ایسا ملا نہیں کہ جس سے میں شادی کر لوں.
انہوں نے مزید کہا کہ ”جب آپ شادی کرتے ہیں تو دائیں بائیں نہیں دیکھتے پیسہ دولت نہیں دیکھتے ، بس اگر کوئی پسند آ گیا ہے تو شادی کر لیتے ہیں اور ایساہی ہونا چاہیے”. یاد رہے کہ مہوش حیات کی حال ہی میں فلم تیری میری کہانیاں ریلیز ہوئی ہے جس میںانہوں نے ایک خوبصورت کردار نبھایا ہے اس فلم میں ان کی لکس ایسی ہیں کہ کسی نے بھی شاید پہلے نہ دیکھی ہوں. تیری میری کہانیاں میں مہوش واہج علی کے مقابل نظر آئی ہیں.
بول میں زینب کا کردار حمائمہ ملک کو میں نے دلوایا ایمان علی
میری منگنی ارینج تھی شادی لو میرج تھی بہروز سبزواری
عائشہ عمر نے اپنی خواہش بتا دی








