عمران خان کی درخواست خارج، توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار

الیکشن کمیشن کے وکیل کو سن کر فیصلہ کر دوں گا
0
39
tosha imran

توشہ خانہ کیس محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دے دیا گیا، عمران خان کی درخواست مسترد کر دی گئی، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار،آج سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی ،12 جولائی کو توشہ خانہ کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا، عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کیلئے گواہان کو طلب کر لیا ،12 جولائی سے توشہ خانہ ٹرائل کا آغاز ہو گا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی ،عمران خان اور اس کے وکیل عدالت پیش نہ ہوئے، توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں عمران خان کے وکلا آج پھر دلائل نہیں دینا چاہتے سیشن کورٹ نے 11:30 کا وقت دے دیا "جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دلائل دیں نہیں تو فیصلہ کر دیں گے جتنا عدالت اس کیس میں تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے اتنا تاریخ میں نہیں ہوا 27 سماعتوں میں عمران خان ایک دفعہ بھی پیش نہیں ہوئے ” کوئی ایک سماعت بتا دیں جس میں عمران خان پیش ہوئے ہوں،

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے استثنیٰ کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان نے آج سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ضلعی کچہری میں پیشی پر سیکیورٹی خدشات ہیں سیشن عدالت نے ایک روز میں 3،3درخواستوں پر بھی فیصلے کیے

سیشن جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 روز میں ایک بار بھی وکیل خواجہ حارث پیش نہیں ہوئے انڈر ٹیکنگ آپ نے دی کہ خواجہ حارث پیش ہوں گے توشہ خانہ کیس میں آپ کیلئے عدالت بہت نرم رویہ رکھ رہی ہے اتنے نرم رویے کی مثال اور کہیں نہیں ملتی ، دلائل دیں ورنہ الیکشن کمیشن کے وکیل کو سن کر ساڑھے 11بجےفیصلہ کر دوں گا

کرپٹ پریکٹس سنگین جرم ہے جس کی سزا جیل بھی ہے،وکیل الیکشن کمیشن
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت دوبارہ آغاز ہوا،الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے دلائل کا سلسلہ شروع ہوا،امجد پرویز کی جانب سے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا گیا، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی آئینی زمہ داری ہےکہ کرپٹ پریکٹس کے خلاف کاروائی کرے،چیرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو دائر شکایت کے حوالے سے غلط فہمی ہوئی ہے،کسی پر لگا جرم کبھی مرتا نہیں ،جرم ثابت ہوتا ہے یا نہیں؟اس کا فیصلہ ٹرائل کے بعد ہوگا،کرپٹ پریکٹس سنگین جرم ہے جس کی سزا جیل بھی ہے،قانون کے مطابق جرم کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں ہوتی

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم کا ٹیکس ریکارڈ طلب کیا، اسپیکر قومی اسمبلی کے بھیجے گئے ریفرنس کی بنیاد پر کاروائی کو عمل میں لایا گیا،ثابت ہوا کہ چیرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے تحائف لیے لیکن ظاہر نہیں کیا،چیرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کیا کہ توشہ خانہ سے تحائف لیے،وکیل امجد پرویز نے کہا کہ بیرسٹر علی گوہر اس کیس میں پہلے دن سے پیش ہورہے ہیں ۔یہ عدالت میں ملزم کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ان کا یہ کہنا کہ خواجہ حارث کریں گے یہ کیس کو طول دینے کی سوا کچھ نہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ملزم کا حق ہوتا ہے کہ کونسا وکیل اس کی نمائندگی کرے ۔عدالت ہمیں دلائل کیلئے پیر تک کا وقت دے ۔ہمارا حق ہے کہ عدالت ہمیں سنے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق بھی مزید چار دن کا وقت ہے ۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث بڑے وکیل ہیں انھیں آنا چاہیئے تھا ۔ اس کیس پر پورے پاکستان کی نظر ہے ۔ عدالت لوگوں کی نظروں کو بالائے تاک رکھتے ہوئے فیصلہ کرے ۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث لاہور میں ہیں پیر تک کا وقت دے دیا جائے ۔

دوسری جانب عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس ٹرائل کورٹ منتقل کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل ممبر بنچ نے توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ کو بھجوایا ٹرائل کورٹ کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دوران حراست فرد جرم عائد کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا توشہ خانہ مقدمہ واپس اسی جج کو بھیجنا بدنیتی ہے الیکشن کمیشن کی فوجداری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دینا خلاف قانون ہے ڈسٹرکٹ جج میانوالی کے اختیارات اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ جج استعمال نہیں کر سکتے

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

Leave a reply