مہوش حیات کے خوابوں کا شہزدہ کون ہے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور تمغہ امتیازمہوش حیات نے حال ہی میں ایک شو کے دوران اپنے خوابوں کے شہزادے کے بارے میں بتایا ہے۔

باغی ٹی وی :یوٹیوب چینل ناشپاتی سے نشر ہونے والے آن لائن شو ’بائے دا وے‘ کے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں جن میں مہوش حیات انٹرویو دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

میزبان نے مہوش حیات سے ان کے مستقبل کے شوہر کے حوالے سے پوچھتے ہوئے کہا کہ آپ کا خوابوں کا شہزادہ کیسا ہونا چاہیئے؟ جس پر مہوش حیات نے جواب دیا کہ اس شخص کا قد لمبا ہونا چاہیئے گورا چٹا نہ بھی ہو تو چلے گا لیکن اس شخص کی پرسنالٹی اچھی ہونی چاہیئے اس میں مردانہ وجاہت ہونی چاہیئے۔

مہوش حیات کا جواب سن کر شو کی میزبان نے کہا آپ کے خیال کے مطابق ایک شخص ہے ایسا اور وہ گزشتہ ہونے والے الیکشن میں پہلی بار پارلیمنٹ کا ممبر بنا ہے۔

مہوش حیات نے پوچھا کون ہے وہ شخص؟ جس پر میزبان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا وہ شخص بااثر اور نوجوان ہے جس پر مہوش حیات نے اندازہ لگاتے ہوئے بلاول بھٹو کا نام لیا۔ جس پر میزبان نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے یہ نام نہیں لیا۔

Comments are closed.