پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات اور نامور فیشن ڈیزائنرحسن شہریار یاسین (ایس ایچ وائے) آسکرسلیکشن کمیٹی 2020 کا حصہ بن گئے۔

باغی ٹی وی :مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر آسکر کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کی خبر شیئرکرتے ہوئے کہا کہ مجھے رواں سال دو بار آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کے ساتھ پاکستان کی آسکرسلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CGF6XFrH1yd/?utm_source=ig_embed
مہوش حیات نے کہا میں آسکرکے لیے نامزد ہونے والی پاکستانی فلموں کو دیکھنے اور ان میں سے کسی ایک فلم کو پاکستان کی جانب سے آسکرکی نامزدگی کے لیے منتخب کرنے کا انتظارکررہی ہوں۔ کم از کم یہ ایک راستہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنے ملک کی مثبت امیج اوراپنے ملک کا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے نمایاں کرسکتے ہیں۔ انشا اللہ۔

دوسری معروف ڈیزائنر اور اداکار حسن شہر یار یاسین (ایچ ایس وائے) نے بھی گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنی پوسٹ کے ذریعے آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کمیٹی کے مزید ممبران کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی سربراہی 2 مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ اور ایمی جیتنے والی دستاویزی فلم سازی شرمین عبید چنائے کریں گی۔
https://www.instagram.com/p/CGFCHzwBsxn/?utm_source=ig_embed
انہوں نے مزید لکھا کہ کمیٹی میں فلم ڈائریکٹر اسد الحق، اداکارہ مہوش حیات اور موسیقار فیصل کپاڈیہ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ آسکر کے لیے پاکستان، بھارت، ایران، ترکی اور افغانستان سمیت دنیا کے تمام ممالک میں قائم کمیٹیاں ہی اپنے اپنے ممالک کی کسی ایک فلم کو ‘غیر ملکی’ زبان کی کیٹیگری کے لیے منتخب کرتی ہیں۔

انفرادی ملک کی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی منتخب کردہ فلمیں اسکریننگ، شارٹ لسٹنگ اور ووٹنگ کے لیے آسکر حکام کو بھیجی جاتی ہیں جو بعد میں حتمی نامزدگیوں کا اعلان کرتے ہیں۔

ممالک کی جانب سے نامزدگیوں کے بعد اکیڈمی ایوارڈز کی موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز اکیڈمی ایوارڈز کی تمام کیٹیگریز کے لیے حتمی نامزدگیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے اور بعدازاں حتمی نامزدگیوں کی فہرست جاری کی جاتی ہے-

ایوارڈز عموماً ہرسال فروری میں منعقد ہوتے ہیں تاہم رواں برس جون میں آسکر دینے والے ادارے دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس اور اے بی سی ٹیلی وژن نیٹ ورک نے کورونا کی وبا کے باعث آسکر ایوارڈز کی تقریب کو 2 ماہ کے لیے مؤخر کردیا تھا۔

آسکر اکیڈمی اور اے بی سی ٹیلی وژن نیٹ ورک انتظامیہ نے تصدیق کی تھی کہ اب ایوارڈز کی تقریب اپریل 2021 میں ہوگی۔

93 ویں آسکرایوارڈز کی تقریب فروری کے آخر میں منعقد ہونا تھی تاہم اب اسے 25 اپریل 2021 کو منعقد کیا جائے گا نامزدگیوں کا اعلان 15 مارچ کو کیا جائے گا جب کہ اکیڈمی 15 اپریل تک نامزد ہونے والی فلموں کی حتمی فہرست جاری کردے گی۔

کورونا وائرس کے باعث گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب موخر

کورونا وائرس: فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ کی تقریب 2 ماہ کے لئے موخر

Shares: