کراچی: ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قرآنی آیت شیئر کر کے اللہ سے ہدایت کی دعا مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق مہوش حیات اپنے اہل خانہ کے ساتھ ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کو عمرہ ادا کرنے کے حوالے سے مطلع کیا تھا۔
The Quran has lessons we should all take heed from. May Allah SWT give us all hidayat 🤲🏻 (Ameen) pic.twitter.com/SSXyixvnmj
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) November 30, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مہوش حیات نے اپنی والدہ اور بھائی دانش کے ساتھ حرم کے سامنے بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو جمعے کی مبارک باد دی اور بتایا تھا کہ اللہ کی رحمت سے انہوں نے عمرہ ادا کرلیا۔
انہوں نے لکھا تھا کہ ’فیملی کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے بعد میرے جو جذبات ہیں انہیں لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، یہ ایک اچھا سفر ہے اور میری دعا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو عمرے کی سعادت حاصل ہو‘۔
مہوش حیات نے پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے ٹویٹر پر سورہ الجرات نمبر 49 کی آیت نمبر گیارہ شیئر کی اور لکھا کہ ’ قرآن مجید میں موجود احکامات کو ہم سب کو قبول کرنا چاہئے۔ اللہ سبحانہ و تعالی ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے (آمین)۔‘