کراچی:ایک طرف مہوش حیات اور پریانکا چوپڑا کے درمیان بیان بازی کی جنگ تو دوسری طرف اداکارا مہوش حیات نے پریانکا چوپڑا کے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرکے سب کو حیران کر دیا، تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق نیویارک میں جاری یو ایس اوپن ٹینس کے دوران مہوش حیات کی پریانکا چوپڑا کے شوہر سے ملاقات ہوئی۔ مہوش حیات نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہم دونوں رافیال نڈال کو سپورٹ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو متنازعہ بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا