مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 3.7 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 3.7 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 1.658 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاہے. جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.7 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے 1.598 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن
چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا
ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے بچوں کے اخراجات ادا کردئیے جائیں، عدالت کا فیروز خان کو حکم
پنجاب میں سیاسی بحران کے باعث 23 دسمبر کو "کے پی اسمبلی” تحلیل ہونے کا امکان نہیں
نومبر میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کاحجم 326 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 16.5 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 391 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔ اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اکتوبر میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 355 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو نومبر میں کم ہو کر 326 ملین ڈالر ہو گیا ہے.