گلوکار عدنان سمیع اور اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے اور پا کستان میوزک انڈسٹری کے گلوکار اذان سمیع خان کا اپنے پانچ سالہ بیٹے ابراہیم کے بارے میں کہنا ہے کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک اپنا کوئی گانا ریلیز نہیں کرتے جب تک ابراہیم اسے نہ سن لے-
باغی ٹی وی : عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے ابراہیم کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ساتھ لی گئیں یادگار تصویریں شیئر کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ اس وقت تک اپنا کوئی گانا ریلیز نہیں کرتے جب تک ابراہیم اسے نہ سن لے-
https://www.instagram.com/p/CA7dBfNAduA/?igshid=6q4bcqsz3sjc
انسٹا گرام پر اپنے بیٹے کے ہمراہ لیں گئیں تصاویر شےیر کرتے ہوئے اذان سمیع نے لکھا کہ میرے بیٹے ، میرے سب سے اچھے دوست ، میرے استاد ، میرے سب سے سخت اور انتہائی ناقد ، میرا پریرتا اور میری زندگی کا اب تک کا سب سے اہم انسان ، ابراہیم۔ سالگرہ مبارک!
اذان نے اپنے پیار بھرے پیغام میں لکھا ابراہیم میرا بیٹا ہونے کے لئے آپ کا شکریہ اور اگر یہ بات سمجھ میں آتی ہے یا نہیں ، جب آپ آسمان سے آئے ہیں تو مجھے اپنا بابا منتخب کرنے کا شکریہ۔ میں آپ سے محبت کرتا ہوں اور سالگرہ مبارک ایبو-
گلوکار نے لکھا کہ میں اپنا کوئی بھی گانا اُس وقت تک ریلیز نہیں کرتا جب تک ابراہیم اسے سُن کر اپنی کوئی حتمی رائے نہ دے۔میں ابراہیم کے فائنل ورژن سننے کے بعد اور منظوری کے بعد ہی اپنا کوئی نیا گانا ریلیز کرتا ہوں۔
اذان نے لکھا کہ میںاس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اگر ابراہیم نے نئے گانے کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا تو یہ پرستاروں کو بھی پسند آئے گا۔ میرے لئے یہ انشاء اللہ ہمیشہ ایسے ہی رہے گا-
اذان سمیع کی اس پوسٹ پر جہاں مداحوں نے ابراہیم کو سالگرہ کی مبارک دی اور خوشی کا اظہار کیا وہیں فنکاروں نے بھی ابراہیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سالگرہ کی بارکباد دی-
اداکارہ ماہرہ خان نے لکھا سالگرہ مبارک ہو ایبو-
اداکار احمد علی بٹ نے کمنٹ میں ماشاءاللہ لکھا-
عدنان قاضی نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا-
مومل نے لکھا سالگرہ مبارک ہو پیارے ابراہیم
واضح رہے کہ اذان سمیع خان نے اپنے بچپن کی دوست صوفیہ بلھرامی سے 20 سال کی عمر میں شادی کی تھی ان کے دو بچے ہیں-