ترقی کی طرف بڑھتا میرا پاکستان تحریر:عاصم مجید، لاہور

ترقی کی طرف بڑھتا میرا پاکستان
عاصم مجید، لاہور

ہم سب لوگوں کا رویہ کچھ ایسا ہوچکا ہے کہ منفی خبر سنتے ہیں، منفی خبر ہی شیئر کرتے ہیں جبکہ مثبت خبر سن کر خود تک محدود کر جاتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ عام پاکستانی یہی سمجھتا ہے کہ میرا ملک ڈوب رہا ہے اسی منفی سوچ کی وجہ سے لوگوں کے منفی رویے میں اضافہ بھی ہوتا جا رہا ہے۔
آئیں مثبت خبر پڑھیں اور اس کو زیادہ سے زیادہ شئیر بھی کریں۔
آئیں آپ کو پاکستان کی بہت ساری مثبت خبریں بتاتے ہیں جس سے یقینا آپ کا حوصلہ بھی بڑھے گا اور اپنے ملک کے لیے محبت بھی بڑھے گی۔

1۔ پاکستان میں اس وقت تقریبا 8 ڈیم بن رہے ہیں جن میں مجموعی طور پر تقریبا 11 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی یہ تمام ڈیم 2028 تک مکمل ہو جائیں گے۔
ان ڈیموں میں سے کچھ 1 سال کچھ 2 سال بعد بن جائیں گے۔ ہر ڈیم سے کئی ہزار نوکریاں ، سیلاب سے بچت، کئی لاکھ ایکڑ زمین سیراب اور اربوں روپے کی سستی ترین اور ماحول دوست بجلی پیدا ہو گی۔
مستقبل میں اسی بجلی سے فیکٹریوں کے لیے بجلی دینا بھی ممکن ہو گا۔
2۔ پاکستان کا کویت کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت پاکستانی ڈاکٹروں اور نرسوں کو وہاں نوکریاں دی جائیں گی۔
3۔ پاکستان کی آئی ٹی میں برآمدات میں %26 اضافہ ہوا ہے۔
4۔ پاکستانی سیمنٹ کمپنی (DG) کا فلپائن کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے اب پاکستانی سیمنٹ برآمد کرے گا۔
5۔ ورلڈ ٹورازم کی میزبانی اگلے سال پاکستان کرے گا۔ 5 روزہ فورم میں مختلف شخصیات پاکستان تشریف لائیں گی۔ ایسے فورم کے بعد 6 ماہ تک کنسلٹنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں 2 سالوں میں 32 ہوٹل 2 سٹار اور 3 سٹار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صرف ٹورازم کے فروغ سے پاکستان ہر سال اربوں کما سکتا ہے۔
6۔ پاکستانی اسٹاک مارکیٹ پچھلے 12 دنوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور دنیا کی تیسری بہترین مارکیٹ بن چکی ہے۔
7۔ اسٹیٹ بینک کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں نے گزشتہ مالی سال ریکارڈ 23 ارب 12 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجی ہیں۔
مالی سال 20-2019 ترسیلات زرمیں 4.6 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔
8۔ پاکستانی تاریخ میں پہلی دفعہ صدر نے توریبا 59 کروڑ اور وزیراعظم نے تقریبا 10 کروڑ روپے کی بچت کر کے پاکستانی خزانہ میں جمع کرا دیے ہیں۔
9۔ وینٹیلیٹر پاکستان میں بننے شروع ہو چکے ہیں۔ سری لنکا نے 450 وینٹیلیٹر کا آرڈر دے دیا ہے۔
10۔ پاکستان میں سب سے بڑا کیش پروگرام جو کہ کرونا وائرس کی وجہ سےشروع کیا گیا اسکے تحت تقریبا 162 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
11۔ پاکستان میں دو بڑے ہسپتالوں کا افتتاح کیا جا چکا ہے۔
12۔ پاکستانی پاسپورٹ چھ درجے بہتر ہوا ہے۔

13۔ لاہور شہر میں زیر زمین واٹر سٹوریج ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ جس سے بارش کے اضافی پانی کو ڈالا جا سکے گا۔
14۔ جولائی میں 80 کروڑ ڈالر کے قرضے واپس کئے گئے۔
15۔ کرنٹ اکاونٹ خسارہ تقریبا ختم کو چکا ہے۔

ہمارا پاکستان دن بدن ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ان شا اللہ جلد ہی مزید خوشخبریاں بھی سننے کو ملیں گی۔
پاکستان زندہ باد

Comments are closed.