میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ سب ایک دم ٹھیک ہو جائے، مصباح الحق

0
37

میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ سب ایک دم ٹھیک ہو جائے، مصباح الحق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سیلکٹرمصباح الحق نے کہا ہے کہ محمد افتخار نے آسٹریلیا میں ٹی ٹوینٹی میں اچھی کارکردگی دکھائی، میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ سب ایک دم ٹھیک ہوجائے،چیزیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا،میں ایمانداری سے چیزیں ٹھیک کرنے کی کوشش کررہا ہوں،

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

مصباح الحق نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں نئے لڑکوں کو آزمایا انہیں تھوڑا وقت دینا چاہتے ہیں،بولر بنانے میں وقت لگتا ہے، راتوںٕ رات نہیں ہوجاتا،پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے آیا ہوں ، نہ کرسکا تو خود چھوڑ جاؤں گا،لوگ جو کہہ رہے ہیں کہتے رہیں میں ایمانداری سے کام کررہا ہوں،ٹیسٹ چیمپین شپ میں آگے جانے کے لیے ہوم گراؤنڈ کے 4ٹیسٹ اہم ہیں ،

واضح رہے سری لنکا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے پاک لنکن ٹیمیں 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اِن ایکشن ہوں گی۔

Leave a reply