مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے والد کو کچھ ہوا تو مقدمہ حکومت پر درج ہو گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے والد کو کچھ ہوا تو حکومت پر مقدمہ درج ہو گا، مریم نواز اسوقت ہسپتال میں والد کے ساتھ موجود ہیں اور ملاقات جاری ہے،میڈیکل بورڈ کی جانب سے مریم نواز کو انکے والد کے بارے بریفنگ دی گئی ہے،
وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟
مریم نواز کو بتایا گیا کہ ڈاکٹرطاہر شمسی کراچی سےلاہور پہنچ گئے ، ڈاکٹرطاہرشمسی حکومت پنجاب کی درخواست پرلاہورآئے ہیں ،طاہرشمسی نےسروسزاسپتال میں نواز شریف کی رپورٹ کاجائزہ لیا ،نوازشریف کےمرض کی تشخیص کی جارہی ہے ،
مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ مریم نواز کی اسپتال میں طبیعت ناساز ہو گئی ہے،مریم نواز کو سروسز اسپتال میں داخل کر لیا گیا، ڈاکٹر مریم نواز کا بھی چیک اپ کر رہے ہیں، ہسپتال میں نواز شریف کے ساتھ والا کمرہ تیار کرلیا گیا،مریم نواز کی جیل منتقلی کا فیصلہ اب ڈاکٹر کی مشاورت سے ہوگا
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو سخت سیکورٹی میں ہسپتال پہنچایا گیا، مریم نواز سروسز میں والد سے ملنے پہنچیں تو والد کے گلے لگ گئیں اور رونا شروع کر دیا جس پر نواز شریف نے مریم نواز کو تسلی دی اور کہا کہ بیٹا میں ٹھیک ہوں،مریم نواز والد کے ملاقات کے دوران آبدیدہ رہیں، ابھی تک ملاقات جاری ہے،
مریم نواز کی والد سے ملاقات کے لئے محکمہ داخلہ کو ن لیگ کی جانب سے خط لکھا گیا تھا، بعد ازاں وزیراعظم کی ہدایت پر مریم نواز کو نواز شریف سے ملنے کی اجازت دی گئی
شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟