میرے خلاف کچھ نہیں ملا تو اب تین مرلے کی لال حویلی نکال لی. شیخ رشید
میرے خلاف کچھ نہیں ملا تو اب تین مرلے کی لال حویلی نکال لی. شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا 8 میں سے6 نشتیں جیتناعالمی ریکارڈ ہے۔ شیخ رشید نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 16وزارتوں کی تحقیق اورتفشیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی، تو اب تین مرلے کی لال حویلی نکال دی ہے لال حویلی کوئی نائن زیرونہیں ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ناہل حکمران اپنےلیے رسوائی اور ہمیں مزید پذیرآئی دے رہےہیں، لال حویلی ایک تاریخ ہے جسےکوئی ختم نہیں کرسکتا۔ واضح رہے گزشتہ روزمتروکہ وقف املاک نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو سات روز میں لال حویلی خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے شیخ رشید کو لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونٹس سے بےدخلی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ زیر قبضہ اراضی یونٹس 7 دن میں خالی کریں ورنہ آپ کو بذریعہ پولیس بے دخل کر دیا جائے گا۔
تروکہ وقف املاک راولپنڈی نے شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس سے بے دخلی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا. ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پولیس کی معاونت کے لیے خط لکھ دیا گیا تھا. جبکہ خط میں 7 اراضی یونِٹس خالی کرانے کے لیے 19 اکتوبر کو پولیس کی مدد مانگی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس کیس کی متعدد سماعتیں ہو چکی ہیں۔ جبکہ وقف املاک راولپنڈی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اوران کے بھائی شیخ صدیق کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے ہیں.