ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو نے ملک گیر شہرت حاصل کی ، اس ڈرامے کے ڈائیلاگز اور ہمایوں سعید ، عدنان سعید اور آئزہ خان کی اداکاری نے شائقین کے دل موہ لئے. ڈرامے کی کہانی انتہائی خوبصورت انداز میں لکھی گئی آئزہ خان نے ایک ایسی عورت کا کردار نبھایا جو پیسے کی خاطر اپنا گھر اپنے ہی ہاتھوں سے برباد کر بیٹھتی ہے. دوسری طرف ہمایوں سعید کو باوفا شوہر دکھایا گیا ہے جو مرنا تو قبول کر لیتا ہے لیکن کسی اور کا نہیں ہوتا. اسی طرح سے ڈرامے کے ہر کردار نے اپنی جگہ مقبولیت حاصل کی . خلیل الرحمان قمر کے ڈائیلاگز نے شائقین کو دیوانہ بنا دیا . ڈرامہ بڑے پیمانے ہر ہٹ ہوا تو اسکی آخری قسط سینما میں‌دکھائی گئی . ڈرامہ ختم ہوئے چار سال کا عرصہ بیت گیا ہے لیکن اس کا کریز ختم

نہیں ہوا. اسی کریز کو دیکھتے ہوئے ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس کو کتابی شکل دیں گے ، ڈرامہ شائقین اس اعلان سے بہت خوش ہیں لیکن ان کا کہنا ہے ڈرامے کے وڈیو کلپس بھی اس میں شامل کئے جائیں . خلیل الرحمان قمر نے اس میں جو ڈائیلاگز لکھے وہ آج تک مقبول ہیں اور زبان زد عام ہیں. خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہےکہ وہ اس ڈرامے کو کتابی شکل دیں گے تو شائقین پڑھ کر مزید لطف اندوز ہوں گے.

Shares: