اداکار و پرڈیوسر میکال ذوالفقار جن کی عید الفطر پر دو فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں، ایک کا نام ہے منی بیک گارنٹی اور دوسری کا نام ہے ہوئے تم اجنبی ، ہوئے تم اجنبی کامران شاہد کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ہے اس میںمیکال بطور ہیرو کام کررہے ہیں جبکہ منی بیک گارنٹی میں میکال نہ صرف ایکٹنگ کررہے ہیں بلکہ بطور پرڈیوسر بھی ہیں. لہذا عید پر میکال کی دونوں فلموں کی اس وقت پرموشن کا آغاز ہو چکا ہے دونوں فلموں کی کاسٹ اپنی اپنی فلموں کی تشہیر میں مصروف ہے. میکال کا کہنا ہے کہ مجھے میری دونوں فلموں سے بہت امیدیں ہیں ، میری دعا
ہے کہ دونوں فلمیں سپر ہٹ ہوں ، دونوں فلموںکا مزاج الگ ہے ایک فلم کامیڈی ہے اور دوسری زرا سیریس سی ہے . اچھا ہے میرے مداحوں کو مختلف فلیور دیکھنے کو مل جائیں گے. منی بیک گارنٹی ٹوٹل کامیڈی مووی ہے دیکھنے والے یقینا بہت لطف اندوز ہوں گے دوسری طرف ہوئے تم اجنبی ایک لو اسٹوری ہے جسے سقوط ڈھاکہ کے پس منظر میں دکھایا جا رہا ہے. میں اپنے مداحوں سے کہوں گا کہ عید پر میری دونوں فلموںکو دیکھیں.