نوے کی دہائی کے معروف پاپ سٹار سلمان احمد نے ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے کارکن اور گلو بٹوں نے مجھے دھمکایا ہے اور میرے گھر والوں کا پریشانی نے مجھے فون آ رہا ہے وہ بتا رہے ہیں کہ کچھ نا معلوم افراد تمہارا پوچھ رہے ہیں اور یہ آج سے نہیں دو ہفتوں سے ہو رہا ہے.ہمارے ملک میںکیا ہو رہا ہے ہم کس پاکستان میںرہ رہے ہیں.ہم دیکھ سکتےہیں کہ پچھلے کچھ دنوں سے صحافیوں اور خواتین کے ساتھ کیا ہو رہا ہے سمیع ابراہیم ہوں یا عمران ریاض خان ، جمیل فاروقی ان پر جس طرحسے تشدد کیا جا رہا ہے اور ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے اسکو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ جمہوریت نہیں فاشزم ہے. سلمان احمد
نے مزید یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز انہیں ایف آئی اے کی طرف سے ایک سائبر کرائم کے جرم میں ایک نوٹس موصول ہوا ہے. میں یہ رانا ثناء اللہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر میری فیملی میرے بیوی بچوں سمیت دوستوںکو اگر ڈرایا دھمکایا گیا یا انہیںکچھ ہوا تو میں ذمہ دار مریم نواز ،شہباز شریف اور حمزہ کے ساتھ رانا ثنا اللہ کو ٹھہرائوں گا اور میں ان کا کڑا احتساب ہوتا بھی دیکھ رہا ہوں.یہ وہ پاکستان نہیںہے جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا.ان لوگوںکو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے جنہوں جذبہ جنون اور آزادی جیسےترانے اس ملک کو دئیے. ہم سب کو چاہیے کہ اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور پر امن رہ کر ان کے خلاف ووٹدیں.
یاد رہے کہ گلوکار سلمان احمد پاکستان تحریک انصاف کے بہت بڑے حامی ہیں.