پہلا ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 222 رنزبناکر آؤٹ

0
57

گال: گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 222 رنزبناکر آؤٹ ہو گئی-

باغی ٹی وی : گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے تاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کی، لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 222 رنزبناکر آؤٹ ہو گئی ہے سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل نے 76 اور لوئر مڈل آرڈر میں مہیش تھیکشنا 38 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 222 رنز تک پہنچایا۔


پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں یاسر شاہ اور حسن علی نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکن کپتان دیمتھ کرونا رتنے کو 1 رن پر بولڈ کیا، جب کہ ٹیم کو یاسر شاہ نے کوشال مینڈس کو 21 رنز پر آؤٹ کیا یاسر شاہ نے ہی انجیلو میتھیوز کو بھی پویلین کی راہ دکھائی بغیر کوئی رن بنائے ہی آؤٹ ہوئے جب کہ حسن علی نے اوپنر اوشادہ فرنینڈو کو آؤٹ کیا انہوں نے 49 گیندیں کھیلیں اور 5 چوکے لگائے –


پانچویں کھلاڑی دھانجا ڈی سلوا کو شاہین شاہ آفریدی نے 14 رنز بنانے کےبعد کلین بولڈ کر دیا چھٹی وکٹ 103 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب شاہین آفریدی نے ہی ڈک ویلا کو آؤٹ کر دیا۔ ڈک ویلا 4 بالز پر 4 رنز ہی بنا سکے تھے۔ ساتویں وکٹ بھی یاسر شاہ نے حاصل کی انہوں نے رمیش مینڈس کو ان کے 11 رنز پر آؤٹ کیا آٹھویں وکٹ پراباتھ جے سوریا کی گری وہ محمد نواز کی گیند پر 3 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے شروع ہوا۔

میچ کے آغاز سے قبل سری لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے کوشش ہوگی پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل لگائیں اور پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کیلئے آل راؤنڈر سلمان علی آغا ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ محمد نواز اور یاسر شاہ قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے فواد عالم سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی فائنل الیون میں شامل نہیں۔

پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، یاسر شاہ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

سری لنکا کے اسکواڈ میں کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشادا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، دنیش چندیمل، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، مہیش تھیکشنا، پربت جے سوریا اور کسن راجیتھا شامل ہیں۔

Leave a reply