پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ میری نظر میں اسٹار وہ شخص ہے جو ہمدرد، نازک ،خوفزدہ،جذباتی اور بہادر ہو۔
باغی ٹی وی :انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جس وقت میں نے اپنی یہ تصویر کھینچی اس وقت میں اندر سے بالکل ٹوٹ کر بکھری ہوئی تھی اور ﷲ سے امید کررہی تھی کہ وہ مجھے صبر عطا کرے گا اس تکلیف سے نمٹنے کے لئے جو میں محسوس کررہی تھی۔ میرے آنسو بہنے کو تیار تھے۔
ہانیہ عامر نے مزید لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ میں انسٹاگرام پر بہت زیادہ اظہار کرتی ہوں کیونکہ میں آپ کو اپنی نجی زندگی کا ایک حصہ سمجھتی ہوں –
انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک اسٹار کی تمام خصوصیات کے بارے میں لکھتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں اس نسل میں سے ہوں جو یہ یقین رکھتی ہے کہ سلیبرٹی کو اسٹار بننے کے لئے لوگوں کی پہنچ سے دور رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میری نظر میں اسٹار وہ شخص ہے جو ہمدرد، نازک ،خوفزدہ،جذباتی اور بہادر ہو جسے پتہ ہو مشہور ہونے کا ملطب کیا ہے ایسا شخص جو اپنے پلیٹ فارم کی اہمیت جانتا ہو اور اپنے فالوورز کی تعریف کرتا ہو۔ وہ شخص یہ جانتا ہو کہ اسکی آواز کو دوسروں کی زندگی بہتر بنانے کے لئےاستعمال کیا جاسکتا ہے۔
ہانیہ عامر نے آخر میں لکھا کہ میں ایسی اسٹار بننا چاہتی ہوں۔
ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے جبکہ کمنٹس سیکشن میں رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں-