میری پیشن گوئی سچ ثابت کر دی۔ فیاض الحسن چوہان

0
31

لاہور 22 جولائی: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ایک دوسرے کی قیادت پر عدم اعتماد کے اظہار نے میری پیشن گوئی سچ ثابت کر دی۔غیر متحدہ اپوزیشن سے متعلق میری پیشن گوئیاں سچ ثابت ہونے پر اپوزیشن مجھے سیاسی ولی تسلیم کر لے۔ پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اپوزیشن صرف فیک ہو سکتی ہے، ایک اور نیک نہیں۔شہباز شریف اور بلاول زرداری ایک دوسرے پر اعتماد کرنے سے گریزاں ہیں۔ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے اور پانی سے پکوڑے تلنے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔تحریک کے اعلان سے پہلے ہی اپوزیشن کی صفوں میں انتشار "حسرت ہے مجھے ان غنچوں پر جو بن کھلے مرجھا گئے” کے مصداق ہے۔ پنجاب کابینہ کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کے بعد بزدار حکومت مضبوط تر ہے۔ سردار عثمان بزدار پر اعتماد کی وجہ انکی انتظامی صلاحیتیں اور بہترین کارکردگی ہے۔ فیاض الحسن چوہان

ن لیگ کے گزشتہ دس سالہ دور میں پنجاب پاور ڈیویلپمنٹ کمپنی نے 350 ملین روپے کا نقصان اٹھایا۔ فیاض الحسن چوہان

گزشتہ سال پی پی ڈی سی نے تقریباً 193 ملین اور رواں سال تقریباً 217 ملین روپے منافع کمایا۔ فیاض الحسن چوہان

یہ منافع گزشتہ برس کی نسبت تقریباً 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ فیاض الحسن چوہان

سردار عثمان بزدار کا کام ہی پارٹی اور عوام میں انکی مقبولیت کا معیار ہے۔ فیاض الحسن چوہان

Leave a reply