اداکارو ماڈل عمر شہزاد جنہوں نے ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میںخوب نام بنایا ہے . انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ میری شادی جو کہ دسمبر میں ہونے جا رہی تھی وہ اب نہیں ہو گی ،رواںبرس میری ہونے والی شادی کی تقریبات کینسل کر دی گئی ہیں، اداکار نے شادی نہ ہونے کی وجوہات پر بہت زیادہ کھل کر بات تو نہیں کی لیکن اتنا ضرور کہا کہ جب طویل عرصے تک آپ کسی کے قریب ہوتے ہیں تو وقت کا پتہ نہیں چلتا، اب میں نے سب کچھ اللّٰہ پر چھوڑ دیا ہے۔انہوں مزید یہ بھی کہا کہ میری شادی اب کب ہو گی کس سے ہو گی میں ابھی کچھ نہیں جانتا یہ خدا کے فیصلے ہیں .
عمر شہزاد نے یہ بھی کہا کہ” زندگی میںبعض اوقات ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جن پر آپ کچھ نہیں کر سکتے سوائے افسوس کرنے کے”. میںاینزائٹی اور ڈپریشن جیسے مسائل سے بھی گزر چکا ہوں ، میں ایک عرصہ تک ان مسائل سے لڑتا رہا . اور جب مجھے بہت زیادہ ڈپریشن ہوتا تھا تو میںخود کو کمرے میںبند کر لیتا تھا اور کسی کے ساتھ بھی نہیں ملتا تھا. اب کافی بہتر محسوس کرتا ہوں. انہوں نےکہا کہ میںشروع سے ہی اداکار بننا چاہتا تھا لیکن ماڈلنگ میں بھی نام بن گیا.