پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ کا بڑا اعزاز

فلم کی کاسٹ اس کامیابی پر بہت زیادہ خوش ہے
0
78

پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ نے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کینیڈا میں ’بیسٹ فیچر فلم‘ کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ ’ان فلیمز‘ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم میکرز نے خوشی کی خبر کو شیئر کیا اور اسے ساؤتھ ایشین فلم میکنگ کمیونٹی کیلئے بڑی اچیومنٹ قرار دیا ہے۔فلم کو انعم عباس نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایگزیکٹیو پروڈیوسرز شانت جوشی، ٹوڈ براؤن، اور میکزیم کوٹری ہیں۔ان فلیمز‘ کی مرکزی کاسٹ میں رمیشا ناول، بختاور مظہر، عدنان شاہ ٹیپو اور عمیر جاوید شامل ہیں۔

”فلم کی کاسٹ اس کامیابی پر بہت زیادہ خوش ہے” ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک اچھی کوشش کی اور اس کو سراہا گیا ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہماری کوشش کو اتنے بڑے پیمانے پر سراہا جائیگا. اس کامیابی نے ہم سب کے حوصلے مزید بلند کئے ہیں . ہماری کوشش ہو گی کہ ہم آئندہ بھی ایسا کام کریں جس کو نہ صرف نوٹس کیا جائے بلکہ اسکو یاد بھی رکھا جائے. فلم کی کاسٹ کا مزید یہ بھی کہنا تھا پاکستا نیوں کا کام انٹرنیشنل لیول پر سراہا جا رہا ہے اس کی مثال فلم جوائے لینڈ بھی ہے. ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اوراپنے کام کے زریعے اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں .

عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

Leave a reply