گزشتہ روز منشیات کیس میں گرفتار ہونے والے بھارتی اداکار اعجاز خان نے انکشاف کیا ہے جو گولیاں اُن کے گھر سے ملیں وہ اُن کی اہلیہ استعمال کرتی تھیں۔

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اعجاز خان نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تفتیش کے دوران ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں میری اہلیہ کا حمل ضائع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں چلی گئی۔

اعجاز خان نے کہا کہ این سی بی کے چھاپے کے دوران میرے گھر سے جو گولیاں برآمد ہوئیں وہ میری نہیں بلکہ میری اہلیہ کی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ڈپریشن کی شکار میری اہلیہ اُن گولیوں کا استعمال پُرسکون نیند کے لیے کرتی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ممبئی ایئرپورٹ سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے اداکار اعجاز خان کے منشیات کیس میں حراست میں لیا تھامنشیات کیس کے معاملے میں این سی بی کی جانب سے اعجاز خان کی 8 گھنٹے تک تفتیش کی گئی جس کے بعد آج اُنہیں گرفتار کرلیا گیا تھا تلاشی کے دوران اعجاز خان کی رہائش گاہ سے الپرازولم کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

Shares: