بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کا خود کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں سے متعلق کہنا ہے کہ سیکیورٹی عدم تحظ سے بہتر ہے-
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سلمان خان، جنہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور وہ گینگسٹرز کی ٹارگٹ لسٹ میں شامل ہیں، آخر کار اپنا تجربہ بتا دیا کہ وہ اس سے کیسے نمٹ رہے ہیں سُپر اسٹار سلمان خان نے قتل کی دھمکیوں اور ممبئی پولیس کی جانب سے ملنے والی سکیورٹی کے پر بات کرتے ہوئےتسلیم کیا کہ میرے پاس بہت سکیورٹی ہے اب میرے لیے سڑک پر سائیکل چلانا اور اکیلے کہیں جانا ممکن نہیں ہے-
سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا پلان تھا جوپورا نہیں ہو سکا،سلمان خان
انہوں نے کہا کہ ایک مسئلہ جو مجھے درپیش ہے وہ شدید ٹریفک میں میری اتنی زیادہ سکیورٹی ہے اور اس سے بھی بڑھ کر اب مجھے یہ مسئلہ درپیش ہے کہ جب میں ٹریفک میں ہوتا ہوں تو اتنی سیکیورٹی ہوتی ہے، گاڑیاں جو کہ دوسرے لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث بنتی ہے، وہ مجھے بھی دیکھتے ہیں جس پر میرے غریب پُرستار سوچتے ہیں کہ آخر ایسا کیوں ہے؟ ایک سنگین خطرہ ہے اس لیے سیکیورٹی ہے لیکن مجھے جو کہا گیا میں وہی کر رہا ہوں۔
سلمان خان نے بتایا کہ میں جہاں بھی جارہا ہوں مکمل سکیورٹی کے ساتھ جارہا ہوں، میں جانتا ہوں جو ہونا ہے وہ ہوگا پھر چاہے کچھ بھی ہوجائے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے میں آزادانہ گھومنا پھرنا شروع کردوں آج کل بہت سے شیرا(باڈی گارڈز) میرے ساتھ موجود ہیں اور میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ میں خود بھی ڈرگیا ہوں۔
جسےچاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے،سلمان خان
جان سے مارنے کی دھمکی کے بعد، کچھ دن پہلے، ممبئی پولیس نے ایک سخص کو مبینہ طور پر سلمان کو فون کال کے دوران جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
ممبئی پولیس نے کہا کہ 10 اپریل کو ممبئی پولیس کے کنٹرول روم کو دھمکی آمیز کال کی گئی تھی۔ کال کرنے والے، جس نے اپنی شناخت راکی بھائی کے طور پر راجستھان کے جودھ پور سے کروائی، کہا کہ وہ گاؤ رکھشک (گائے کا محافظ) تھا۔ کال کرنے والے نے 30 اپریل کو سلمان خان کو "ختم” کرنے کی دھمکی دی۔
26 مارچ کو راجستھان کے جودھ پور ضلع کے لونی کے رہنے والے دھکڑ رام کے نام سے ایک شخص کو سلمان کو دھمکی آمیز میل بھیجنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے گرفتار کر کے حراست میں لے لیا گیا باندرہ پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا۔ ملزم نے اپنے میل میں الزام لگایا کہ سپر اسٹار کا وہی حشر ہوگا جو ’’سدھو موسی والا‘‘ کا ہوا-