وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میر ے کابل جانے کی بھارتی میڈیا کی رپورٹس بے بنیاد ہیں۔
باغی ٹی وی : ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں کابل نہیں گیا بلکہ پاکستان میں اہم ملاقاتوں میں شرکت کی بھارتی میڈیا کو پہلے ہر معاملے کی تصدیق کرنی چاہیے میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے دورے پر جا رہا ہوں پاکستان کے پڑوسی ممالک افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ بھارت افغانستان سے اچھے تعلقات کا دعویدار رہا ہے تاہم نئی دہلی کا کردار وقت بتائے گا ایک قوت افغانستان کے حالات بگاڑنا چاہتی ہے چینی وزیر خارجہ سے افغانستان کے مسئلے پر بات ہو چکی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل سے متعلق خبروں پر ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل کی افواہوں کی تردید کی تھی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ وزیر خارجہ کے دورہ کابل کا ابھی کوئی پلان نہیں ہے دورے سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں ۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ 25اگست کو 4 ملکی دورے پر روانہ ہوں گےشاہ محمود قریشی تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کا اہم دورہ کریں گے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دوروں میں چاروں ممالک کی اعلی ٰقیادت اور وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے اورافغانستان کی تازہ ترین صورتحال، پرامن سیاسی تصفیے، دیرپا امن و استحکام پر گفتگو کریں گے۔
وزیر خارجہ تمام ممالک پر افغانستان میں دیرپا امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیں گے جبکہ چار ملکی دورہ مکمل کر کے 27 اگست کو وطن واپس پہنچیں گے۔