پاکستانی اداکارہ و ماڈل مشال خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں تیزاب حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔
باغی ٹی وی : اداکارہ نے یہ انکشاف انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ اسٹوری کے ذریعے کیا مشال خان نے بتایا کہ ہیر حلیمہ نامی خاتون کے نام سے بنے اکاؤنٹ نے ان پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی ہے۔
ماڈل نے دھمکی آمیز پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھی لگایا خاتون کے نام سے بنے اس اکاؤنٹ نے اداکارہ پر تیزاب پھینکنے کیلئے مدد طلب کی۔
خاتون نے کمنٹ میں لکھا کہ ان جیسی خواتین کو معاشرے سے ختم کر دینا چاہیے، ان پر تیزاب سے حملہ کرنا چاہتی ہوں، کوئی اس معاملے میں میری مدد کرے۔
ہیر حلیمہ نامی خاتون کی دھمکی کو خوفناک قرار دیتے ہوئے مشال خان نے اپنے رد عمل میں لکھا کہ ایسے لوگ اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے دھمکیاں اور تبصرے کرتے ہیں۔
مشال خان نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اس معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائم کو شکایت درج کروا دی ہے۔
نادیہ خان کے ساتھ فراڈ کرنے والا آئی ٹی ماہر گرفتار
واضح رہے کہ اداکارہ و میزبان نادیہ خان کے ساتھ سائبر فراڈ کرنے اور ان کے یوٹیوب چینل کی کمائی اپنے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے والے آئی ٹی ماہر کو گرفتار کرلیا گیا تھا –
ملزم حماد سمیع نے ستمبر 2020 میں نادیہ خان کے ہیک ہونے والے یوٹیوب چینل کو بحال کیا تھا تاہم اسی دوران ملزم نے ہوشیاری سے اداکارہ کے یوٹیوب چینل کی کمائی اپنے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروالی-