لاہور: ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ (KPL) میں کھیلنے کی پیشکش کیے جانے کا امکان،اطلاعات کے مطابق کچھ ایسی خبریں گردش کررہی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ (KPL) میں کھیلنے کی پیشکش کرے گا، جو کہ T20 فارمیٹ کے میگا کرکٹ ایونٹ ہے، جس سے بین الاقوامی سطح پر کشمیر کی اہمیت اور ٹیلنٹ کو فروغ دیا جائے گا۔
اس حوال سے ایک بیان میں کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے کہا کہ ویرات کوہلی کو باضابطہ میٹنگ بھیجی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ وہ بطور کھلاڑی لیگ کا حصہ ہیں یا بطور مہمان خصوصی۔عارف ملک نے زور دے کر کہا کہ کے پی ایل دنیا کو امن کا پیغام دے رہی ہے۔
عارف ملک نے مزید کہا کہ ‘ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستانی کرکٹرز لیگ کا حصہ بنیں اور کرکٹ کے ذریعے دونوں جانب سے کشیدگی کو کم کرنا چاہتے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ لیگ کا بنیادی مقصد اس خطے میں کرکٹ کو فروغ دینا اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ملک نے کہا کہ کے پی ایل کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور پہلے سیزن کی طرح دوسرا سیزن بھی مظفرآباد اسٹیڈیم میں ہوگا۔میگا ایونٹ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا اور اس کا فائنل پاکستان کے 75ویں یوم آزادی (14 اگست کو) پر کھیلا جائے گا۔
"KPL کے ساتھ ساتھ، کرکٹ کے شائقین کو ایک فینٹسی لیگ بھی دیکھنے کو ملے گی جس میں مظفرآباد اور سری نگر کی ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ عملی طور پر کھیلتی نظر آئیں گی۔ ہم دونوں اطراف کے لوگوں کو ساتھ لانا چاہتے ہیں تاکہ ہم امن کے پیغام کو پھیلا سکیں،”