ارجنٹائن کے فٹ بال اسٹار لیونل میسی کے 10 سالہ بیٹے جسکو تھیاگو میسی کے نام سے جانا جاتا ہے، میسی کی ٹیم میں شمولیت کے ایک ماہ بعد ہی انٹر میامی انڈر 12 اسکواڈ میں شامل ہو گیا اور اسے پہلی کپ چیمپئن شپ جیتنے میں مدد دی۔سی بی سی سپورٹس کے مطابق، میسی کا بیٹا ان 150 نوجوان کھلاڑیوں میں سے ایک ہے جو میجر لیگ سوکر ٹیم کی یوتھ اکیڈمی کے لیے مقابلہ کرتے ہیں اور انٹر میامی کی انڈر 12 ٹیم کا رکن ہے۔انٹر میامی یوتھ ٹیم نے ڈیوڈ بیکہم کے بیٹے رومیو اور سابقہ ہیڈ کوچ فل نیویل کے بیٹے ہاروی کو بھی تیار کیا ہے،

Shares: