400 یونٹ تک صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ

انجمن تاجران لاہور کا ہڑتال کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم
0
32
anwar kakar n pm

نگران وفاقی حکومت نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا جبکہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر مشاورتی اجلاس ہوا اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 400یونٹ تک کے بجلی بل آئندہ 6 ماہ میں اقساط میں وصول کیے جائیں گے جس کی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی۔

تاہم یہ بھی اجلاس میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کی رضا مندی کے بعد صارفین کیلیے ریلیف کا اعلان کیا جائے گا، دوسری جانب بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف عوامی احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا ہے اور انجمن تاجران لاہور نے ہڑتال کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم اور انجمن تاجران پاکستان سپریم کونسل نے احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا ہے.

علاوہ ازیں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور میں شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلاکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا جبکہ انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران کی رہائی کا خواب ادھورا، نیا کٹا کھل گیا،ستمبر میں نیا بھونچال
ملک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری مہنگائی کے باعث نوجوانوں کی خودکشی، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی

جبکہ انجمن تاجران پاکستان سپریم کونسل کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں کے معاملے پر حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، یکم ستمبر سے اپنی احتجاجی مہم شروع کررہے ہیں، ہر منگل کو لاہور کی کوئی ایک مارکیٹ کی تاجر برادری احتجاج کرے گی، پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگا رہے ہیں علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ بجلی چور کا ہاتھ کاٹا جائے، بجلی چوروں اور مفت بجلی لینے والے سرکاری ادارے کے خلاف کارروائی کریں، رپورٹ جاری کی جائے کہ کون سا سرکاری ادارہ کتنے کا نادہندہ ہے، ایوان صدر کتنا بجلی کا بل دے رہا ہے، یہ اصل مسئلہ ہے تاہم دوسری جانب بجلی کی قیمتوں کے خلاف ملتان ، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

Leave a reply