میٹا نے نیا پروگرام متعارف کروا دیا

ایپس میں صارف کی مرضی کے بغیر اشتہارات دکھائے گئے
AI

فیس بک اور انسٹا گرام آغاز سے یہ سروسز صارفین کو مفت دستیاب ہیں مگر اب پہلی بار میٹا کی جانب سے یورپ میں ان صارفین کے لیے فیس بک اور انسٹا گرام کا استعمال ماہانہ فیس سے مشروط کیا جا رہا ہے جو اپنے اکاؤنٹس پر اشتہارات نہیں دیکھنا چاہتے ہیں تاہم واضح رہے کہ میٹا کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ اس کی ایپس میں دکھائے جانے والے اشتہارات ہیں۔

جبکہ یورپی یونین کے نئے قوانین ٹیکنالوجی کمپنیوں کو صارفین کی مرضی کے بغیر اشتہارات دکھانے سے روکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میٹا کی جانب سے ان قوانین پر عمل کرنے کے لیے سبسکرپشن پلان متعارف کرایا گیا ہے اور کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب جو صارفین اپنے فیس بک یا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اشتہارات نہیں دیکھنا چاہتے، انہیں ویب ورژن پر 10 یورو جبکہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر 13 یورو ماہانہ ادا کرنا ہوں گے اور جو صارف مفت فیس بک یا انسٹا گرام استعمال کرنا چاہتے ہیں، انہیں اشتہارات پر مبنی مفت پروگرام میں شمولیت کی ہدایت کی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل
گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نگراں وفاقی کابینہ نے تاحال روک لگادی
چین اور روس کا سیکورٹی فورم پر امریکہ کو نشانہ بنانے کا ارادہ
عالمی ادارے کی خبر کے مطابق یورپی یونین نے میٹا کو انتباہ کیا تھا کہ اس کی ایپس میں صارف کی مرضی کے بغیر اشتہارات دکھائے گئے تو اس کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے جبکہ جولائی میں جرمنی میں میٹا کے خلاف فیصلہ سنایا گیا تھا اور یورپی یونین کی عدالت نے بھی اپنے فیصلے میں جرمن مسابقتی کمیشن کو میٹا کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔

Comments are closed.