سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل

ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے،
0
131
crime

بھارت میں سوئس خاتون کو قتل کئے جانے کے حوالہ سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں.20 اکتوبر کو بھارت آنے والی سوئس خاتون کو قتل کر دیا گیا تھا، خاتون کی لاش پلاسٹک کے تھیلے میں ڈال کر پھینک دی گئی تھی، پولیس حکام کے مطابق خاتون کی موت گلا دبانے سے نہیں بلکہ دم گھٹنے سے ہوئی، ملزم گرپریت سنگھ سوئس خاتون نینا برجر سے رقم وصول کرنا چاہتا تھا، نہ دینے پر ملزم نے خاتون پر تشدد کیا اور پھر پلاسٹک کے بیگ میں ڈال دیا، خاتون کی دم گھنٹے سے موت ہوئی،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سوئس خاتون آدھا گھنٹہ بیگ میں تڑپتی رہی لیکن ملزم نے بیگ نہ کھولا، دم گھٹنے سے خاتون کی موت ہوئی، ملزم خاتون کو بیگ میں تڑپتے دیکھ کر مسکراتا رہا،ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے سوئس خاتون نینا برجر کو مارنے کے لئے پہلے پلاسٹک بیگ میں ڈالا، اسکے ہاتھ پاؤں، منہ باندھ دیا پھر کار میں‌ڈال کر جب اسکی موت ہوئی تو لاش کو سڑک پر پھینک دیا،

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی سوئس خاتون سے سوئٹزر لینڈ میں ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں میں دوستی ہوئی، ملزم کو شک تھا کہ سوئس خاتون کا کسی دوسرے شخص کے ساتھ بھی چکر چل رہا ہے، اسی لئے اسے بھارت بلا کر قتل کر دیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے، ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے،

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

Leave a reply