میٹرو بس سکینڈل، احسن اقبال کے بھائی کی 13 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور

اسلام آبادُ:میٹرو بس سکینڈل، احسن اقبال کے بھائی کی 13 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور،اطلاعات کے مطابق آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے میٹر وبس سکینڈل میں احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی 13 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ نےمیٹرو منصوبے میں مبینہ غیر قانونی ٹھیکہ لینے کے کیس میں مصطفی کمال کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے قومی احتساب بیورو کومصطفی کمال کی 13 ستمبر تک گرفتاری سے روکتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی میٹروبس منصوبے میں باغبانی کے ٹھیکے پر تحقیقات کررہا ہے اور اسی سلسلے میں شہبازشریف کوآج طلب کیا گیا تھا مگر وہ خود پیش نہیں ہوئے جبکہ مصطفی کمال پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے ٹھیکہ حاصل کیا ہے۔

Comments are closed.