محمد عامر کا خوف بھارتی کپتان کے عصاب پر سوار، اظہار بھی کر دیا، اہم رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے

0
67

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا خوف بھارتی کپتان کوہلی کے عصاب پر تاحال سوار. بھارتی کپتان کا کہناہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ میں ان کا اور محمد عامر کا کوئی مقابلہ نہیں کیوں کہ کسی ایک بولر سے مقابلہ کبھی ان کے ذہن میں نہیں ہوتا۔

باغی ٹی وی رپورٹ .بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ اس کا فوکس صرف گیند پر ہوتا ہے، کسی ایک بولر کے ساتھ مقابلہ کبھی ذہن میں نہیں رکھا کیوں کہ سامنے عامر ہو یا کوئی پارٹ ٹائم بولر، اگر خراب شاٹ کھیلا تو وکٹ جائے گی۔ بھارتی سکپر کا مزید کہنا تھا کہ عامر ہو یا ربادا، اچھے بولر کی صلاحیت کا احترام کرنا ضروری ہے

پاک بھارت میچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی ٹیم میں بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں لیکن وہ مخالف ٹیم کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتے، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی اسٹرینتھ کو دیکھ کر پلان کریں اور گراؤنڈ میں بہتر کرکٹ کا مظاہرہ کریں۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی کو محمد عامر گزشتہ میجوں میں لگا تار آؤٹ کرتا آیا ہے، اور ایک سیریز میں تو محمد عامر نے قریبا تمام میچوں میں گھر بھیجا تھا.اور اس بات کو لے کر کوہلی پر اعتراض بھی ہوتا رہا، دوسری جانب کوہلی کی ایک بات بہت اچھی ہے جو کہ ایک اچھے کھلاڑی میں سپورٹس من سپرٹ کے طور پر ہونا لازم بھی ہے کہ وہ اپنے حریف کی عزت اور توقیر کرتے ہیں اور مد مقابل کی خوبی اور کامیابی کو فراخ دلی سے تسلیم کرتے ہیں، اس کے علاوہ آف دا گراؤنڈ بھی کوہلی کے کافی اچھے مراسم رہے ہیں پاکستانی کرکٹرز اور ان کی فیملیز کے ساتھ.

Leave a reply