میاں بیوی کو غیر قانونی حراست میں رکھے جانے کا انکشاف

تھانہ ڈیفنس میں میاں بیوی کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا انکشاف سامنے آیا ہے

خاتون اور مرد کو قیوم آباد چوکی میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا چوکی انچارج نے غیر قانونی طور پر سات گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا .خاتون اور مرد کو بنا ایف آئی آر چوکی میں قید رکھا گیا چوکی کے اندر غیر متعلقہ افراد نے خاتون اور اسکے شوہر پر انسانیت سوز تشدد کیا پولیس اہلکاروں اور غیر متعلقہ افراد نے دوران تشدد مغلظات بھی بکیں

متاثرہ میاں بیوی کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ چوکی میں شدید زیادتی کی گئی ،معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود ڈیفنس پولیس نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا چیف جسٹس سپریم کورٹ ، وزیر اعلی سندھ ، کراچی پولیس چیف اور آئی جی سندھ سے انصاف دلانے کی اپیل ہے

قبل ازیں انویسٹیگیشن سینٹرل پولیس کی بڑی کاروائی قتل کا ملزم سوات سے گرفتار کر لیا گیا،ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشاف کیا، ایس ایس پی انویسٹیگیشن شہلا قریشی کا کہنا ہے کہ تین سال قبل ملزم اقتدار نے انور علی سے 50 ہزار نقد رقم ادھار لی تھی،مقتول انور علی رقم کے تقاضے کے لئے ملزم کے گھر گیا،ملزم کو فون کال پر مقتول نے کہا کہ چوڑیاں پہنی ہوئی ہے کیا گھر سے باہر آؤ،ملزم اقتدار علی یہ بات سن کر غصے میں آیا اور لکڑی کے بلے سے مقتول کے سر پر وار کیا،مقتول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے

آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

Comments are closed.