میاں چنوں میں آگاہی مہم
میاں چنوں: ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ زراعت نے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے بھرپور آگاہی مہم شرو ع کردی- ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہزاد صابر اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا مقصود احمد نے چک نمبر 17ایٹ آر اور 6ایٹ آر میں کاشتکاروں سے میٹنگز کرکے انہیں گندم، تیل دار اجناس ، سبزیوں کو پانی دینے اور کھادوں کے استعمال بارے بریفنگ دی- ڈائریکٹر زراعت نے اس موقع پر کہا کہ گندم کی فصل اس وقت نازک دور سے گزر رہی ہے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے ساتھ متوازن کھادوں کا بروقت استعمال کیا جائے- انہوں نے کہا کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے محکمہ زراعت کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے- کاشتکار دی گئی ہدایات پر عمل کریں-