میاں چنوں:عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا
میاں چنوں:عثمان بزدار کے احکامات پر دور دراز علاقوں کے رہائشی عوام کیلئے فردات اور انتقالات کی نقول کا اجراء مزید آسان بنا دیا گیا-
اس سلسلہ میں دیگر اضلاع کی طرف خانیوال کے دور دراز علاقوں میں بھی دیہی مراکز مال کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے-حکومت پنجاب کی اسی عوام دوست پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ایم پی اے علی عباس شاہ نے تلمبہ میں بھی دیہی مرکز مال کا افتتاح کردیا-اس موقع پر اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم سمیت دیگر سرکاری افسران اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی-ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے نے افتتاح کے بعد مرکز مال کا معائنہ بھی کیا اور وہاں تعینات عملہ کو حکومتی ہدایات کے مطابق سائلین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی-
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ
دیہی علاقوں میں دیہی مراکز مال کا قیام بڑا اقدام ہے دور دراز علاقوں کے عوام کو اب فردات،انتقالات کی نقول کے لئے شہر نہیں آنا پڑے گا- ایم پی اے سید علی عباس شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام کی خدمت جاری رکھے گی
تلبمہ کی ترقی کے لئے منصوبوں پر کام جاری ہے ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے نے تلمبہ میں جاری سڑک کے کام کا بھی معائنہ کیا-