میاں جاوید لطیف بھی نیب کے شکنچے میں

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے میاں جاوید لطیف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات شروع کر دیں۔نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لیے آٹھ مشترکہ رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

نیب کے مطابق میاں جاوید لطیف نے اپنے اہلخانہ کے نام اربوں روپے کی جائیداد بنائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما کے خلاف موصول شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ حبیب کالونی شیخوپورہ میں 12 مرلے کا گھر ڈیڑھ ایکڑ تک بڑھ گیا، میاں جاوید لطیف کے سیاست میں آنے بعد اثاثوں میں اضافہ ہوا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ میاں جاوید لطیف کے درجنوں اثاثے ان کی اہلخانہ کے نام پر ہیں۔
واضح‌رہے کہ نیب نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ماڈل ٹاون، ڈونگا گلی اور ہری پور میں جائیدادیں منجمند کرنے کا حکم دیا. منجمد کیے جانے والے اثاثوں میں لاہور کی 96 ایچ اور 86 ایچ ماڈل ٹاؤن کی پراپرٹی سمیت ایبٹ آباد ڈانگہ گلی میں 9 کنال کا پلاٹ اور ہرہ پور میں 2 پراپرٹیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن میں تیرہ پراپرٹیاں، چنیوٹ میں 2 پراپرٹیاں اور ڈیفنس فیز 5 لاہور میں پلاٹ بھی شامل ہیں۔

Shares: