معروف بزنس مین میاں منشاء کا طیارہ Nishat-1 حادثے سے بچ گیا۔
باغی ٹی وی : سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق میاں منشا وزیراعظم شہباز شریف کو جوائن کرنے ترکی جا رہے تھے کہ ان کا طیارہ Nishat-1 جیسے ہی افغانستان کی حدود میں پہنچا تو اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔
پاکستان ترک سرمایہ کاروں کا دوسرا گھر ہے،وزیر اعظم شہباز شریف
ذرائع کے مطابق طیارے میں خرابی کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور طیارے میں میاں منشاء خود سوار تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ طیارے کو افغانستان سے واپس لاہور ائیر پورٹ لے آیا، تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد میاں منشا اسی طیارے میں دوبارہ سفر کرکے ترکی پہنچے میاں منشا وزیراعظم کے ہمراہ ترکی میں کاروباری وفد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ترکی کے 3 روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں پاک ترک بزنس فورم سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کو باہمی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہو گا انہوں نے بعض ترک سرمایہ کاروں سے عدم تعاون پر معذرت بھی کی-
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ترک سرمایہ کاروں کا دوسرا گھر ہے وہ پاکستان آئیں، ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کریں گے۔پاکستان توانائی کے شعبے میں ترک سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرے گا ہ ترک قوم اپنےدوستوں کوکبھی نہیں بھولتی ترکی نےزلزلےاورسیلاب میں پاکستان کی بھرپورمددکی ترکی نے لاہور میٹرو منصوبےکا ڈیزائن بغیرمعاوضے کے فراہم کیا۔ پاکستان اورترکی کی دوستی لازوال ہے برصغیر کے مسلمانوں نےترکی کی جنگ آزادی کیلئےبھرپورتعاون کیا تھا۔