ڈرامہ سیریل ” منٹو نہیں ہوں “ کا پوسٹر جا ری کیا گیا ہے اس پر اداکار ہمایوں سعید کی تصویر ہے پوسٹر دیکھ کر شائقین ڈرامے کے آن ائیر جانے کا شدت ست انتظار کرنے لگے ہیں ۔اے آروائی پر چلنے والے اس ڈرامے کی کاسٹ میں ہمایوں سعید کے علاوہ مہوش حیات اور مایا علی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی ۔کہانی خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے جبکہ ہدایتکاری ندیم بیگ نے کی ہے ۔ کہانی ہمایوں سعید ،مہوش حیات اور مایا علی کے گرد گھومتی ہے ،ڈرامے میںایکشن ،رومینس اور جذبات دیکھنے کو ملیں گے ۔
یاد رہے کہ ہمایوں سعید کے ساتھ مہوش حیات کا ڈرامہ ”دل لگی“ جو کہ اے آر وائی پرپانچ سال پہلے چلا تھا نے دھوم مچا دی اس سال کا یہ سب سے بڑا ہٹ ڈرامہ قرار پایا تھا یوں ان دونوں کی جوڑی کو شائقین خاصا پسند کرتے ہیں اسی طرح سے ان کی فلم پنجاب نہیں جاﺅں گی اور جوانی پھر نہیں آنی نے بھی شائقین کے دل جیت لئے تھے دونوں فلموں نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا تھا.
مایا علی جنہوں نے علی ظفر کے ساتھ طیفا انٹربل میں کام کیا ان کی فلم بھی ہٹ ثابت ہوئی تھی اسی طرح سے انہوں نے ڈرامہ سیریل من مائل میں مرکزی کردار ادا کیا ۔یوں ان تینوں فنکاروں کو عوام بے ھد پسند کرتی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ تینوں کی جوڑی کیا رنگ لاتی ہے ۔ہمایوں سعید کا ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ نے کامیابی کے سارے ریکارڈز توڑ دئےے تھے یہاں تک کہ ا س ڈرامے کی آخری قسط سینما میں دکھائی گئی تھی اس ڈرامے کے بعد اب ہمایوں سعید کسی ڈرامے میں نظر آنے جا رہے ہیں۔








