میانوالی میں قبضہ مافیا والے زمینیں ہتھیانے لگے
باغی ٹی وی : میانوالی میں عام لوگ قبضہ مافیا کے ہاتھوں لٹنے لگے ، ان کی زمینیں پر سڑکیں بنائی جانے لگیں جبکہ سڑک کے لیے الگ رستے متعین ہیں..
تفصیلات کے مطابق میانوالی میں لوگوں کا اپنا راج حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے جس کی جو مرضی آئے وہ کرے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور لوگوں کی زمین میں رستے بنائے جارہے ہیں سرکاری راستے بند ہیں سرکاری رستوں پر نئے روڈ نہیں بنائے جا رہے ہیں بلکہ لوگوں کی ملکیت میں نئی سڑکیں بنا رہے ہیں جو بھی کہے کہ یہ میرے ملکی ہے تو کوئی سننے والا نہیں ہے آخر میانوالی میں قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن کون لے گا
یہاں کے لوگوں کا وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ ان کو انصاف دیا جائے اور ان قبضہ مافیہ سے محفوظ رکھا جائے