میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)پلاٹ کے تنازعہ پر جھگڑا،فائرنگ، 4خواتین اور 3مرد شدید زخمی ،بی سیکشن تھانے کہ حدود میں گاؤں کہوندھی میں پلاٹ کے تنازعے پر تیونا برادری کہ دوگروپوں میں جھگڑا اور فائرنگ

گولیاں لگنے سے محمد عمر تیونو ،یاسینٰ تیونو ،رشید تیونو ،اکرم تیونو جبکہ تین خواتین جس میں یاسمین تیونو، سکینہ تیونو، نوربی بی تیونو شدید زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو علاج کے لئے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کردیا گیا ہے

زخمیوں کو فوری طبیٰ امداد دیکر تشویش ناک حالت ہونے کے باعث لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے آخری اطلاع ملنے تک اس واقعہ کا کوئی بھی مقدمہ بی سیکشن تھانے پر درج نہیں ہوسکا ہے .

Shares: