بالی وڈ آئٹم گرل راکھی ساونت اور میکا سنگھ کے درمیان صلح ہو گئی ہے، ان کے درمیان تنازعہ اس وقت بنا جب میکا سنگھ نے ایک پارٹی میں راکھی ساونت کا زبردستی بوسہ لے لیا تھا. راکھی نے اس پر خوب وبال اٹھایا تھا اور میکا سنگھ کے خلاف عدالت کا رخ کر لیا تھا. 2006 میں شروع ہو نے والا تنازعہ اب خود ہی راکھی ساونت نے ختم کر دیا ہے، کیونکہ اداکارہ نے میکا کے خلاف درج کروایا جانے والا مقدمہ واپس لے لیا ہے یوں دونوں کے درمیان صلح ہو گئی ہے. راکھی نے عدالت میںحلف نامہ بھی جمع کر وا دیا ہے یوں دونوںکے درمیان اب جھگڑے کی کوئی وجہ باقی نہیں رہی .
راکھی ساونت اور میکا سنگھ کے درمیان ہونے والی صلح کو بالی وڈ انڈسٹری میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا سکتا ہے. یاد رہے کہ ”میکا اور راکھی کے تنازعہ میں بہت سال تک راکھی کو ہدف تنقید بنایا جاتا رہا لیکن وہ ڈٹی رہیں لیکن اب انہوں نے مقدمہ کیوں اور کس کے کہنے پر واپس لے لیا ہے اس کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں”. یاد رہے کہ راکھی اور ان کے شوہر عادل کے درمیان بہت جلد طلاق ہونے والی ہے اور راکھی طلاق کی خوشی بھی مناتی پھر رہی ہیں.