سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن مائک ٹائسن نے اسلام قبول کر لیا

0
106

سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن مائک ٹائسن نے اسلام قبول کر لیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن مائک ٹائسن نے اسلام قبول کر لیا . ان کو ایک ویڈیو میں باجماعت نماز پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے. تفصیلات کے مطابق سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن مائک ٹائسن کی قبول اسلام کی خبریں تو کافی دیر سے زیر گردش ہیں‌. لیکن حالیہ دنوں ایک تازہ ٹویٹ‌وائرل ہے جس میں‌ مائک ٹائسن کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے . وہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں. جبکہ دیکھا جا سکتا ہے کہ سجدہ میں جاتے ہوئے مشکل پیش آتی ہے ایسا لگتا ہے جیسا کہ ان کےگھٹنے میں تکلیف ہو .

واضح‌ رہے کہ سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن مائک ٹائسن نے کہا تھا کہ باکسنگ چھوڑنے کے بعد خود کو بہت تنہا محسوس کرتا ہوں، میں اب زندگی عاجزی اور انکساری سے گزارنے کی کوشش کررہا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوگر رے لیونارڈ کے پوڈ کاسٹ کے حالیہ پروگرام “ہاٹ باکس ان” میں کیا، پروگرام میں اپنی کیفیت بیان کرتے ہوئے مائیک ٹائسن رو پڑے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن کا کہنا تھا کہ “میں رنگ کے اندر لڑائی کا فن جانتا ہوں مجھے جنگ کرنا آتی ہے کیونکہ میں نے اس کے بارے میں پڑھا ہے،
واضح رہے کہ مائیک ٹائسن کو سال1997میں ایک مقابلے ٓکے دوران اپنے حریف ایونڈر ہولی فیلڈ کے دائیں کان کو دانتوں سے کاٹنے کے جرم میں باکسنگ کے شعبے میں نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مائیک ٹائسن اپنے دور کے ایک جنونی باکسر تھے انہوں نے 20 سال کی عمر میں ورلڈ باکسنگ کونسل، ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کا ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اپنے پورے کیریئر کے دوران انہوں نے 58 مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان میں سے 50میں وہ کامیاب رہے جبکہ 6 میں انہیں شکست ہوئی اور دو کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا، انہوں نے44مقابلوں میں اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا

Leave a reply