کلاشنکوف کے موجد میخائل کلاشنکوف نے سنچری مکمل کرلی

ماسکو :دنیا میں دہشت پھیلانے والی دنیا کی خطرناک آٹومیٹک گن کے موجد کی زندگی کی سب سے بڑی خبرنے تہلکہ مچا دیا . روسی میڈیا کے مطابق اس خطرناک خودکارہتھیار سے لاکھوں انسانوں کی جانیں جاچکی ہیں وہاں اس کے موجد ابھی تک زندہ اور صحت مند بھی ہیں ،

“مشن پرواز”فخرعالم اورائیرچیف مارشل مجاہد،مبارک اورشکریہ ایک ساتھ

تفصیلات کے مطابق روس میں گزشتہ روز دنیا بھر میں بے گناہ انسانوں کے موت کا باعث بننے والے خطرناک ہتھیار اے کے 47 کے موجد کی 100 ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر روسی شہریوں نے بڑی تعداد میں اپنے قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتیوں کا ماضی اورحال بتادیا

میخائیل کلاشنکوف 10 نومبر 1919 میں مغربی سائیبریا میں پیدا ہوئے تھے، جنگ عظیم دوئم کے ابتدائی برسوں میں سوویت یونین کی جرمن فوجیوں کے ہاتھوں شکست اور 1941 میں ایک جھڑپ میں زخمی ہونے کے بعد کلاشنکوف نے 1947 میں اپنی رائفل ڈیزائن کی، جسے کلاشنکوف کے نام سے جانا گیا۔

میرے والد کی قبر ٹیکسلا میں ہے:امریکی خاتون نےنیا دعویٰ کردیا

کلاشنکوف کو ان کے ایجاد کیے گئے ہتھیار کے باعث سوویت یونین میں بطور قومی ہیرو جانا جاتا ہے اور وہ ماسکو کی ماضی کی عظیم فوجی طاقت کی علامت سمجھے جاتے ہیں تاہم ان کے ایجاد کردہ ہتھیار سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کلاشنکوف سے بے گناہوں کی ہلاکت پر میخائل کو اکثر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

گرونانک کی 550 ویں‌برسی پر550موسیقارعالمی ریکارڈ قائم کریں گے

رپورٹ کے مطابق اب تک 10 کروڑ سے زائد کلاشنکوف دنیا بھر میں‌ فروخت ہوچکی ہیں جبکہ دنیا کے 50 ممالک کی مسلح افواج بھی کلاشنکوف کا استعمال کرتی ہیں جس میں‌عراق و صومالین فوج بھی شامل ہیں.

Comments are closed.