پیٹرول ،چینی اور بجلی کے بعد دودھ کی قیمت میں بھی ہو شربا اضافہ

0
36

کراچی : ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں تاریخی اضافے کے بعد عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا، بعد ازاں بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اب ڈیری فارمرز نے کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا اعلان کرتے ہوئے غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔

ڈیری فارمرز نےدودھ کی قیمت میں فی لیٹر10روپے اضافہ کیا ہے جس کے باعث شہر قائد میں دودھ کی قیمتیں 140 اور 150 روپے تک جا پہنچی ہے جس کا اطلاق پیر سے کیا جائے گیا-

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ جاری کرکے عوام کے دل زخمی کردئیے

کراچی انتظامیہ نےگزشتہ روز دودھ کی قیمتوں کے تعین کیلئےکمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ ڈیری فارمرز نےبھی تعین تک موجودہ قیمتیں برقرار رکھنےکی یقین دہانی کرائی تھی کمیٹی نے پیداواری لاگت کا تجزیہ کرکے ایک ہفتےمیں رپورٹ دینی تھی مگر ڈیری فارمر نےکمیٹی کی رپورٹ سے پہلےہی از خود قیمت میں اضافےکا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق گھریلو صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 68 پیسے ،کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 39 پسیے مہنگی کردی گئی ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک کے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے ہوگا اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لئے ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے حکومت کو سالانہ 135ارب روپے حاصل ہونگے۔

اس سے قبل تبدیلی سرکار نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رات گئے اچانک قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرول کی قیمت 8 روپے 3 پیسے جبکہ ڈیزل کے دام 8 روپے 14 پیسے فی لٹر بڑھ گئے-

Leave a reply