شوہر نے شادی کے بعد میرے ہاتھ کی ڈش نہیں کھائی منال خان کا شکوہ

ایمن اور منال دو جڑواں بہنیں ہیں دونوں نے ہی کیرئیر کے عروج پر شادی کی اور دونوں ایک خوشگوار اذدواجی زندگی بسر کررہی ہیں. منال خان نے احسن محسن سے پسند کی شادی کی، دونوں کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں‌منال خان کہہ رہی ہیں شادی کے بعد میں نے پہلی بار کھانا بنایا اور میں نے قیمے کی ڈش بنائی تھی ، میں نے دیکھا کہ محسن نے وہی ڈش نہیں کھائی جو میں نے بنائی تھی اور باقی ساری کھا لیں ، مجھے بہت غصہ آیا کہ گرمی میں‌کھڑے ہو کر ڈش بنائی اور نہیں کھائی، انہوں نے کہا میں‌نے قیمہ ٹماٹر بنائےتھے اور محسن کو

ٹماٹر نہیں پسند تھے ، اور یہ مجھے پتہ نہیں تھا انہوں نے قیمہ چھوڑ کر مٹر پلائو کھایا. ایمن خان بھی اسی انٹرویو میں موجود تھیں انہوں نے کہا کہ منال ہمارے گھرمیں سب سے زیادہ اچھا کھانا بنایا کرتی تھیں اور ہم سب اس کے ہاتھ کا بہت شوق سے کھانا کھایا کرتے تھے. منال خان نے کہا کہ میں اب بھی کوکنگ کرتی ہوں لیکن اب زرا مجھے محسن کی کھانے میں پسند نہ پسند کی سمجھ آ چکی ہے.

Comments are closed.