رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
باغی ٹی وی : 10 ستمبر بروز جمعہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں منال خان اور احسن محسن اکرام کے نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی جس کے بعد منال خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 8 ملین یعنی 80 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔
انسٹاگرام پر 8 ملین فالوورز کے بعد منال خان بھی پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
منال خان اکثر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے خوبصورت لمحے شیئر کرتی نظر آتی ہیں، کبھی اپنی فیملی کی تصاویر اور کبھی اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ شیئر کر کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں ان کے مداح بھی ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر دل کھول کر تعریفیں کرتے ہیں اور انہیں خوب پذیرائی دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں میں عائزہ خان سر فہرست ہیں جبکہ ایمن خان دوسرے نمبر پر فائز ہیں۔